LIVE

کراچی میں خاتون نے شوہر کو گولیاں مار کر قتل کردیا

ویب ڈیسک
April 14, 2024
 

میاں بیوی کے درمیان جھگڑے آئے روز کا معمول تھے، رشتے داروں کا پولیس کو بیان— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے گلبہار میں خاتون نے شوہر کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 45 سالہ ضیا اللہ کے قتل کے بعد ملزمہ ماہم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ مقتول ضیا اللہ اور ملزمہ ماہم دونوں کی یہ دوسری شادی تھی۔ پڑوسیوں اور رشتے داروں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے آئے روز کا معمول تھے۔