LIVE

لاہور: منشیات سپلائی کیلئے فوڈ سپلائی سمیت دیگر کوریئر سروسز کے استعمال کا انکشاف

ویب ڈیسک
April 16, 2024
 

ملکی اور غیر ملکی افراد پر مشتمل منشیات کے اسمگلروں کے 21 رکنی گروہ کو کرفتار کیا گیا ہے: عمران کشور/ فائل فوٹو

لاہور میں منشیات کی سپلائی کے لیے فوڈ سپلائی سمیت دیگر کوریئر سروسز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ہیڈ کوارٹرز  لاہور میں ایس ایس پی فرقان بلال اور آفتاب پھلڑوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران کشور  نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی افراد پر مشتمل منشیات کے اسمگلروں کے 21 رکنی گروہ کو کرفتار کیا گیا ہے۔

عمران کشور کے مطابق ملزمان منشیات سپلائی کرنے کیلئے فوڈ پانڈا سمیت دیگر کوریئر سروسز استعمال کرتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان مختلف کالجوں، یونیورسٹیوں اور پوش ایریاز میں منشیات سپلائی کرتے تھے، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔