LIVE

گھوٹکی میں والد نے بیٹیوں پر فائرنگ کردی، ایک بیٹی جاں بحق

ویب ڈیسک
April 16, 2024
 

ملزم پہلے بھی ایک بیٹی کو قتل کرچکا ہے اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوکر آیا تھا: پولیس— فوٹو:فائل

گھوٹکی میں والد نے بیٹیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں۔ 

پولیس کے مطابق واقعہ گھوٹکی کے گاؤں گلزارکورائی میں پیش آیا۔ ملزم نے تین بیٹیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگئی اور ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزم پہلے بھی ایک بیٹی کو قتل کرچکا ہے اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوکر آیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔