LIVE

رحیم یارخان: ادھار واپس نہ کرنے پر باڑہ مالکان کا دودھ فروش پر تشدد

اسلم ملک
April 17, 2024
 

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے— فوٹو:فائل

رحیم یارخان میں ادھار واپس نہ کرنے پر باڑہ مالکان نے دودھ فروش کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق رحیم یارخان کے علاقہ چک نمبر ایک میں 7ہزار روپے ادانہ کرنے پر باڑے کے مالکان نے دودھ فروش کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈنڈوں سے تشدد کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں ملزمان کو دودھ فروش پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے بتایاکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔