LIVE

ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک
April 19, 2024
 

شعیب کھوسو کے خلاف جعلی ڈگری اور دیگر الزامات کی انکوائری جاری ہے— فوٹو:فائل

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شعیب کھوسو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

شعیب کھوسو کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ شعیب کھوسو کے خلاف جعلی ڈگری اور دیگر الزامات کی انکوائری جاری ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ایڈیشنل سیکرٹری ظہورالحق کو نیا ڈی جی اسپورٹس بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔

ظہورالحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔