LIVE

گوجرانوالا میں پولیس اہلکار بھائی کیساتھ بکرا چوری کرتے پکڑا گیا

ویب ڈیسک
April 19, 2024
 

فوٹو: فائل

گوجرانوالہ میں پولیس اہلکار بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ 

گوجرانوالہ کے لوہیانوالہ کا رہائشی پولیس اہلکار وقاص اپنے بھائی عرفان کے ساتھ اروپ موڑ کے قریب ایک ڈیرے سے بکرا چوری کرتےہوئے پکڑا گیا۔

دونوں بھائی بکرا چوری کرکے موٹرسائیکل پر فرار ہو رہےتھے کہ اہل علاقہ نے تعاقب کر کے دونوں کو پکڑ لیا اور  ڈنڈوں سے پٹائی کردی۔

تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل ہجوم سےجان چھڑائی، دونوں بھائیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص گوجرانوالہ جیل پولیس کا اہلکار ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔