LIVE

آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

اشرف ملخم
April 19, 2024
 

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا— فوٹو:فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں فی الحال پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی۔ آخری قسط کی حتمی منظوری کےساتھ ہی 3ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہوجائے گا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔