LIVE

خراب موسم کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے

افضل ندیم ڈوگر
April 20, 2024
 

خراب موسم کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر 3 دن تک پھنسے4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے۔

امریکا پہنچنے والے سابق کھلاڑیوں میں عبدالرزاق، مصباح الحق، عمر گل اور کامران اکمل شامل ہیں۔

چاروں سابق پاکستانی کرکٹرز جمعہ کی شام ہیوسٹن پہنچے ہیں جہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کی فاتح ٹیم امریکا میں اپنے اعزاز میں ایک تقریب میں مدعو  ہے۔

واضح رہے کہ دبئی میں بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے سابق کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر پھنس گئے تھے۔