LIVE

کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اسلم ملک
April 20, 2024
 

واقعے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے: ریلوے حکام۔ فوٹو فائل

کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔

ریلوےحکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس میں آگ لگنے کا واقعہ رحیم یار خان میں  فیروزہ  کےقریب پیش آیا جس کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز  پر روک لیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

 ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں 2 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔