LIVE

ضمنی انتخابات: لاہور میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کیلئے گاڑیاں کم پڑگئیں

عرفان نذیر
April 20, 2024
 

موٹر سائیکلوں پرپولنگ میٹریل کی ترسیل سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے: پولنگ عملہ/ فائل فوٹو

لاہور: ضمنی انتخابات کیلئے  پولنگ سامان کی ترسیل کے لیے گاڑیاں کم پڑگئیں۔

انجینئرنگ یونیورسٹی میں الیکشن سامان کی ترسیل موٹر سائیکلوں پر کی  گئی اور بتایا جارہا ہے کہ ایک موٹرسائیکل پر پولنگ کا عملہ جب کہ دوسرے پرپولیس اہلکار سوار ہے۔

اس  حوالے سے پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں پرپولنگ میٹریل کی ترسیل سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے جس کیلئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔