LIVE

ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

ایاز اکبر یوسف زئی
April 20, 2024
 

 سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے: اعلامیہ۔ فوٹو فائل

ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سول آرمڈ فورسز اور  پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

اعلامیے کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے حصار کے طور پر استعمال ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور  پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل برور اتوار  21 اپریل کو ہونے جا رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔