LIVE

ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا معاملہ، ترکیے کے سرمایہ کار گروپ کا لاہور کا دورہ

ویب ڈیسک
April 21, 2024
 

 وزیراعظم کی ہدایت پرترکیے کےگروپ کو اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کا دورہ کرایا جارہا ہے/ فائل فوٹو

ائیرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر  ترکیے کے سرمایہ کار گروپ کے وفد نے لاہور ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔

لاہور ائیر پورٹ کے دورے کے بعد ترکیےکا سرمایہ کارگروپ کا وفد آج کراچی ائیرپورٹ کا بھی دورہ کرے گا۔

واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرترکیے کےگروپ کواسلام آباد، لاہور اورکراچی ائیرپورٹس کا دورہ کرایا جارہا ہے۔

 ترکیے کا سرمایہ کارگروپ اسلام آباد ائیرپورٹ کا پہلے ہی دورہ کر چکا ہے۔