LIVE

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

ویب ڈیسک
April 21, 2024
 

آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار  18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔