LIVE

تھرپارکر میں رینجرز کے ٹرک کو حادثہ، 2 اہلکار جاں بحق، 18 زخمی

ویب ڈیسک
April 21, 2024
 

زخمی رینجرز اہلکاروں کو اسلام کوٹ اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ فوٹو فائل 

تھرپارکر میں رینجرز  اہلکاروں کا ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کےقریب پیش آیا، حادثے کے وقت رینجرز اہلکار ٹرک میں موجود تھے۔

ایم ایس اسلام کوٹ اسپتال کے مطابق ٹرک حادثے میں رینجرز کے  2 اہلکار جاں بحق اور 18 اہلکار  زخمی ہوئے، زخمی رینجرز اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔