LIVE

سنگیتا کی چھوٹی بہن اداکارہ حنا رضوی نے شادی کر لی

ویب ڈیسک
April 21, 2024
 

اداکارہ حنا رضوی اور عمار احمد خان کی شادی کی اس تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے شرکت کی اور اس تقریب کو چار چاند لگائے__فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن اداکارہ حنا رضوی نے سوشل میڈیا پر مقبول انفلوئنسر عمار احمد خان سے شادی کر لی۔

جوڑے کی شادی کی تقریب سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں نوبیاہتا جوڑا اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر خوش و خرم انداز میں دکھائی دیا۔

اداکارہ حنا رضوی نے اس پرمسرت موقع پر گولڈن رنگ کی میکسی ہلکے گلابی دوپٹے کے امتزاج کے ساتھ زیب تن کی، اپنی شادی کے موقع پر دلہا نے اپنی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے کریم ویسٹ کوٹ اور سفید شلوار قمیض زیب تن کیا۔

اداکارہ حنا رضوی اور عمار احمد خان کی شادی کی اس تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے شرکت کی اور اس تقریب کو چار چاند لگائے۔

شادی کی تقریب میں شریک ہونے والے فنکاروں میں ان کی بہن سنگیتا کے علاوہ معروف اداکار مصطفیٰ قریشی، اداکارہ غزالہ جاوید، اداکار عدنان جیلانی، اداکارہ دانیہ ایمان، اداکارہ کنول نذر خان اور اداکارہ و ماڈل شیزا ہاشمی سمیت دیگر شامل تھے۔

اس سے قبل اداکارہ کی مایوں کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔