LIVE

طورخم بارڈر پر کارروائی، افغانستان سے آنیوالی کارگو گاڑیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک
April 21, 2024
 

کسٹم حکام کے مطابق غیر ملکی اسلحے میں ایم 16 رائفل اور امریکن پستول شامل ہیں۔ فوٹو فائل

کسٹم حکام نے طورخم  بارڈر  پر  افغانستان سے آنے والی کارگو گاڑیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد کر لیا۔

کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر  کارروائی کرتے ہوئے امپورٹ ٹرمینل میں افغانستان سے آنے والی 2 کارگو گاڑیوں سے غیر ملکی اسلحہ برآمد کیا اور 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی اسلحے میں 3 ایم 16رائفل، 2 امریکن پستول، کلاشنکوف کے 4000 کارتوس اور 9 ایم ایم کے 8000 کارتوس بھی شامل  ہیں۔ 

کسٹم حکام کا کہنا ہے دونوں کارگو گاڑیاں افغانستان سے داخل ہوئی تھیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔