LIVE

ایران سعودی سفارتی تعلقات بحالی: ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ

ویب ڈیسک
April 22, 2024
 

عمرہ کی ادائیگی پر جانے والا ایرانی گروپ 85 معتمرین پر مشتمل ہے: خبر ایجنسی—فوٹو: فائل

ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق عمرہ کی ادائیگی پر جانے والا ایرانی گروپ 85 معتمرین پر مشتمل ہے۔

ایرانی میڈیا نے دسمبر 2023 میں  رپورٹ کیا تھا کہ سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہش مند ایرانیوں پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں لیکن تہران کی جانب سے 'تکنیکی مسائل'  کی وجہ سے پروازیں اب تک تاخیر کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودیہ ایران سفارتی تعلقات گزشتہ سال مارچ میں چین کی ثالثی میں بحال ہوئےتھے۔