LIVE

ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
April 22, 2024
 

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں3500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 3500 روپےکمی کے بعد 2لاکھ 48 ہزار 700 روپےہوگیا۔

10گرام سونے کی قیمت3021 روپےکم ہو کر 2 لاکھ 13 ہزار 220 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کم ہوکر 2361 ڈالر فی اونس ہے۔