LIVE

بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے: اسد قیصر

ویب ڈیسک
April 23, 2024
 

بانی پی ٹی آئی کمپرومائز نہیں کریں گے اور کسی کےدباؤ میں نہیں آئیں گے: رہنما پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے۔

مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دیے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کمپرومائز نہیں کریں گے اور کسی کےدباؤ میں نہیں آئیں گے۔

اسد قیصر نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے۔