LIVE

ویڈیو: نارووال میں دلہا والوں نے موبائل فون، نوٹوں اور دیگر تحائف کی بارش کردی

ویب ڈیسک
April 23, 2024
 

نارووال کے علاقے صدیق پورہ میں بارات میں دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے موبائل فون، نوٹوں، سوٹوں اور لاکھوں روپے کے دیگر تحائف کی بارش کردی۔

نارووال کےمحلہ عباس نگر سے بارات بینڈ باجوں کے ساتھ صدیق پورہ پہنچی تو دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے دلہن کے مکان کی چھت پر چڑھ کر موبائل فونز، سوٹوں اور نوٹوں کی بارش کردی، اس دوران لاکھوں روپے مالیت کے نوٹ لٹائے گئے۔

دوسری جانب شادی میں شریک مہمان سمیت دیگر شہریوں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مخصوص جال سے تحائف لوٹے۔