LIVE

سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان

ویب ڈیسک
April 23, 2024
 

پی ٹی آئی والوں نے انکی تقریباً 2 سال پرانی تقریر کو ایڈیٹ کیا ہے جس سے تقریر کا مطلب ہی بدل گیا ہے: لیگی رہنما/ فائل فوٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنی پرانی تقریر کو  ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کہا پی ٹی آئی والوں نے ان کی تقریباً 2 سال پرانی تقریر کو ایڈیٹ کیا ہے جس سے تقریر کا مطلب ہی بدل گیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فراڈ، جھوٹ اور سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں ہے، اس غیر قانونی عمل پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔