LIVE

پنجاب میں آج سے 29 اپریل تک آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری

ویب ڈیسک
April 23, 2024
 

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت جاری کی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں__فوٹو: فائل

لاہور: آج سے 29 اپریل تک پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت جاری کی کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

ڈی جی کے مطابق صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے، شہری احتیاط کریں، بجلی کے کھمبوں،لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔

عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شہری بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے نہ جائیں ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شہری مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔