LIVE

حکومتی مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ہے، بانی پی ٹی آئی کو ایسی کوئی پیش کش نہیں کی: عطا تارڑ

ویب ڈیسک
April 24, 2024
 

فوٹو: فائل

وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کا تاثر بالکل غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت کی طرف سے مذاکرات کی ایسی کوئی پیش کش نہیں کی گئی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی بیماری نہیں ہے، اُن کو گیسٹرو کی شکایت ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ان کے سارے ٹیسٹ کروائے گئے جو کہ کلیئر ہیں۔