LIVE

پاک نیوزی لینڈ چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان کی شرکت مشکوک

ویب ڈیسک
April 24, 2024
 

تیسرے میچ میں محمد رضوان بیٹنگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے/ فائل فوٹو

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاریاں جاری ہیں۔

اس حوالے سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا بھرپورٹریننگ سیشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی ٹانگ کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک لگ رہی ہے۔

واضح رہے کہ تیسرے میچ میں محمد رضوان بیٹنگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے۔