LIVE

پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل جیو کا لوگو کس اداکار نے ڈیزائن کیا؟

ویب ڈیسک
April 24, 2024
 

اداکار شہزاد نواز حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام’ ہنسنا منع ہے‘ کے مہمان بنےتھے/فوٹوفائل

میزبان تابش ہاشمی نے دوران شو انکشاف کیا کہ جیو نیوز کا لوگو اداکار شہزاد نواز نے ڈیزائن کیا ہے۔

اداکار شہزاد نواز حال ہی میں جیو نیوز کے پروگرام’ ہنسنا منع ہے‘ کے مہمان بنےتھے۔

جس دوران میزبان تابش ہاشمی نے اداکار شہزاد نواز سے ان کے گرافکس ڈیزائننگ کے کام کے حوالے سے سوالات کیے جس پر اداکار نے بتایا کہ انہوں نے کئی  لوگو ڈیزائن کیے ہیں۔

تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ نے جیو نیوز کا لوگو ڈیزائن کیا ہے اور جیو نیوز کا میوزک بھی آپ نے ہی کمپوز کیا ہے؟

اداکار شہزاد نواز نے بتایا کہ انہوں نے ہی جیو نیوز کا لوگو ڈیزائن اور میوزک پروڈیوس کیا ہے، مجموعی طور پر جیو نیوز کا persona میں نے ہی ڈیزائن کیا ہے کہ جیو نیوز اسکرین پر کیسا نظر آئے گا۔