LIVE

جیو فلمز کے بینر تلے ہاتھ سے تیار کردہ پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘

محمد ناصر
April 24, 2024
 

رواں برس موسم گرما میں 'دی گلاس ورکر' پاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش ہوگی

جیو فلمز پیش کررہا ہے ہاتھ سے تیار کردہ پہلی پاکستانی اینی میٹڈ فلم 'دی گلاس ورکر' جسے مانو اینیمیشن اسٹوڈیو نے بنایا ۔

مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز کو یہ اعلان کرنے میں فخرمحسوس ہورہا ہے کہ پاکستان کی پہلی اور منفرد ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکرپاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش کرنے میں جیو فلمز ہمارا شراکت دار ہے۔

 یہ شراکت داری ہمارے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ ہم جیو فلمز کے ساتھ مل کر اپنی دلکش کہانی کو پورے پاکستان میں اسکرین پر لارہے ہیں۔

میڈیا انڈسٹری میں ’جیو فلمز‘کی قابل ستائش مہارت اور نمایاں حیثیت کے ساتھ ہمیں یقین ہے کہ مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ساتھ یہ تازہ ترین شراکت داری’دی گلاس ورکر‘کو پورے پاکستان کے ناظرین تک پہنچانے اور ان کی حوصلہ افزائی کو یقینی بنانے میں انتہائی مددگار ہوگی۔

 یاد رہے کہ رواں برس موسم گرما میں 'دی گلاس ورکر' پاکستان بھر میں نمائش کیلئے پیش ہوگی، جیو فلمز اس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کے لیے پیش کرچکا ہے اور ناظرین نے ہمیشہ انہیں پسند کیا، ان فلموں کی حوصلہ افزائی کی، جیو فلمز پاکستانی سنیما گھروں کی بحالی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ اور ڈونکی کنگ جیسی مشہور اور شاہکار فلمیں جیو فلمز پاکستانی ناظرین کے لیے پیش کرچکا ہے۔

جیو فلمز کے نمائندے نے کہا کہ ’ہم گلاس ورکر کو پیش کرنے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ یہ ان چند منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا پاکستان میں نا صرف بلکہ دنیا بھر میں ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم بنانے کے منفرد تجربے کا اشتراک اور تجربہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عثمان ریاض اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جو انہوں نے ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم بنا کر لوگوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے، فلم اس سال موسم گرما میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔