LIVE

ترجمان قومی اسمبلی کی شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نہ بنانےکے اسپیکرکے بیان کی تردید

ویب ڈیسک
April 24, 2024
 

فوٹو: فائل

ترجمان قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نہ بنانےکے اسپیکرکے بیان کی تردیدکی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ قواعد و ضوابط کے تحت قائمہ کمیٹیوں کے انتخاب، کمیٹی ارکان اور کمیٹی چیئرمین مقرر کرنےکا اختیار اسپیکر کو حاصل ہے، اسپیکر سے منسوب خبرکہ شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنایا جائےگا، من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) کا معاملہ 2 دن میں حل کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

 ایاز صادق کا کہنا ہےکہ چیئرمین پی اے سی اور قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے وزرا اور اتحادیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے،کوشش ہوگی کہ چیئرمین پی اے سی اپوزیشن لیڈرکو دینےکی مثبت روایت برقرار  رہے۔

مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ روایت ہےکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جاتی ہے، لیکن رولز میں ایسا کچھ نہیں، لیکن سب چیزوں کے باوجود پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن ہی کو دی جائے گی۔