LIVE

روس سے جنگ، امریکا نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کر دیئے

ویب ڈیسک
April 25, 2024
 

طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹیکٹیکل ہتھیار اسی ماہ یوکرین منتقل کیےگئے: روسی میڈیا۔ فوٹو فائل

روس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کر دیئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ٹیکٹیکل ہتھیار اسی ماہ یوکرین منتقل کیےگئے۔

روسی وزارت دفاع نے 3 ٹیکٹیکل میزائل پچھلے ہفتے روکنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز ہی اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج منظور کیا ہے جو صدر جو بائیڈن کی توثیق کے بعد جاری کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈیموکریٹکس سینیٹر چک شمر کا کہنا تھا امریکا نے پیکیج کی منظوری سے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم اپنے اتحادیوں کو اکیلا نہیں چھوڑتے۔