LIVE

ہنزہ کی 8 سالہ علیہہ کی کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت

ویب ڈیسک
April 25, 2024
 

سنہری بال،گورے گال ، چہرے پر مسکراہٹ اورہاتھ میں کرکٹ کی بال تھامے   8 سالہ علیہہ شاہ کی کرکٹ سے محبت نے انہیں مقبول بنادیا۔ 

 ہنزہ کے گاؤں خان آباد کی8 سالہ علیہہ شاہ کرکٹ کی دیوانی ہے  جوبائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ اور دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  علیہہ شاہ نے کہا کہ وہ بھائیوں سے کرکٹ سیکھتی ہیں، امی منع کرتی ہیں، پڑوسی بھی تھوڑا تھوڑا منع کرتے ہیں لیکن والد چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹی ملک کا نام روشن کرے۔