LIVE

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

ویب ڈیسک
April 25, 2024
 

فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 19 اپریل کو 9.32 کروڑ ڈالرز کم ہوئے ہیں۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 اپریل تک 13.28 ارب ڈالر رہے تھے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اسٹیٹ بینک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر  7.35 کروڑ  ڈالر کم ہو کر 7.98 ارب ڈالر رہے۔

 اسٹیٹ بینک  کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 1.97 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.29 ارب ڈالر رہے۔