LIVE

خواتین ٹی20 انٹرنیشنل میں انڈونیشیا کی روہمالیا نے نئی تاریخ رقم کردی

فیضان لاکھانی
April 25, 2024
 

17 سالہ آف اسپنر کے 3 اوورز اور 2 بالز میں ایک رن بھی اسکور نہ ہوا۔

خواتین ٹی20 انٹرنیشنل میں انڈونیشیا کی روہمالیا نے نئی تاریخ رقم کردی۔

منگولیا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میں روہمالیا نے بغیر کوئی رن دیے 7 وکٹیں لے لیں۔

17 سالہ آف اسپنر کے 3 اوورز اور 2 بالز میں ایک رن بھی اسکور نہ ہوا۔

روہمالیا کسی بھی فارمیٹ کی کرکٹ میں بغیر رن دیے 7 وکٹیں لینے والی پہلی بولر ہیں۔

یہ ویمن ٹی 20 انٹرنیشنل میں تاریخ کی سب سے بہترین بولنگ فگرز  ہیں۔

روہمالیا کی تباہ کن بولنگ کی بدولت منگولیا کی ٹیم 24 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔