LIVE

کراچی: بچوں کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنیوالا گروہ پکڑاگیا

ویب ڈیسک
April 26, 2024
 

کراچی  میں بچوں کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر وارداتیں کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم اوراس کے ساتھی نے انکشافات کیے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم 3  سال کے بچے کو موٹرسائیکل پر ساتھ بٹھا کر وارداتیں کرتا تھا، بچہ ساتھ ہونے کی وجہ سے اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس ملزمان کو نہیں روکتی تھی۔

پولیس نے وائرل سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے  ملزم کی شناخت کرلی۔

دوسری جانب  اتحاد ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا۔