LIVE

عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ اور سب کو ان فالو کردیا

ویب ڈیسک
April 26, 2024
 

تقریباً 30 لاکھ کے قریب فالوورز والے اکاؤنٹ پر اب کوئی تصویر یا پوسٹ موجود نہیں ہے__فوٹو: فائل

پاکستان کے مایہ ناز گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹیں حذف کردیں اور سب کو ان فالو کردیا۔

جمعرات کی شب گلوکار کی پروفائل کے چند اسکرین شاٹس سوشل میڈیا کی زینت بنے جس میں ان کی پروفائل پر موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کی ہوئی تھیں۔

اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین عاصم اظہر سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

تقریباً 30 لاکھ کے قریب فالوورز والے اکاؤنٹ پر اب کوئی تصویر یا پوسٹ موجود نہیں ہے۔

تاہم اداکار کے ایسا کرنے کی وجہ سامنے نہ آسکی اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کیا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک ذو معنی اسٹوری بھی پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ اپنے آپ کو تلاش کرنے کے لیے سب سے پہلے خود کو کھونا پڑتا ہے۔