LIVE

لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد

عثمان بھٹی
April 27, 2024
 

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو 200 کچھوے تھائی لینڈ سے پاکستان لانے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی— فوٹو: فائل

محکمہ وائلڈلائف پنجاب نے لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد کردہ نایاب کچھوے پکڑلیے۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے حکام کے مطابق کچھوے مختلف سامان کے 15کارٹنز کی ڈبل پیکنگ میں چھپاکرپاکستان لائے گئے۔

حکام نے بتایاکہ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو 200 کچھوے تھائی لینڈ سے پاکستان لانے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سامان گارگو ایریا میں آنے پر وائلڈ لائف حکام نے کسٹم حکام کو نایاب کچھوے غیرقانونی درآمد کرنے کی اطلاع دی جس پر کارروائی کی گئی۔

حکام کے مطابق کچھوؤں کو 100 کی پیکنگ بناکر علیحدہ علیحدہ چھپایا گیا تھا۔