LIVE

جیسا بدتمیز اور بے لگام علی امین گنڈا پور کا لیڈر ہے ویسے ہی وہ خود ہیں: عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک
April 28, 2024
 

علی امین گنڈاپور ایک شرپسند اور شدت پسند ذہنیت کا مالک ہے اور مریم نواز سے متعلق پہلے بھی زبان درازی کر چکا ہے: وزیر اطلاعات پنجاب__فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جیسا بدتمیز  اور بے لگام علی امین گنڈاپور کا لیڈر ہے، ویسے ہی وہ خود ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خٰبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ  علی امین گنڈاپور جیسے لوگ معاشرے میں عورت کی ترقی اور خوش حالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک شرپسند اور شدت پسند ذہنیت کا مالک ہے اور مریم نواز سے متعلق پہلے بھی زبان درازی کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز پنجاب کی ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کی کارکردگی ٹک ٹاک کے لیے ہوتی ہے، مریم نواز عوام کی خدمت کریں ٹک ٹاکر نہ بنیں۔