LIVE

کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز تک موسم گرم رہنے کا امکان

ویب ڈیسک
April 28, 2024
 

کراچی اور ملحقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے: موسمیاتی تجزیہ کار/ فائل فوٹ

کراچی میں اگلے 4 سے 5 روز تک درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی اور ملحقہ علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ  شمال مغربی ہواؤں کے زیادہ اثر کے باعث نمی کم رہے گی جس کے سبب محسوس کیاجانے والا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک کا ہو گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رات کے اوقات میں موسم قدرے بہتر ہو جائے گا جبکہ 4 سے 5 دن کے دوران فضائی معیاربھی متاثر رہنےکا امکان ہے۔