LIVE

حکومت کا چینی کی برآمد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

جواد ملک
April 28, 2024
 

چینی برآمدات کی سمری منظور ہوئی تو چینی کی قیمت25 روپےتک بڑھ سکتی ہے: ذرائع وزارت پیداوار/ فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے چینی  برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع وفاقی وزارت پیداوار کے مطابق حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی لیکن شوگر ملز مالکان برآمد کی صورت میں چینی کی قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہ کرا سکے۔

ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے چینی کی برآمدکی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع وزارت پیداوار کا کہنا تھاکہ برآمد کی اجازت کی سمری کی خبروں پر بازار میں چینی کی قیمت بڑھنےلگی ہے، جوں ہی سمری منظورہوئی چینی کی قیمت 25 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع وفاقی وزارت پیداوار کا کہنا ہے کہ چینی کے معاملے پر متعلقہ اداروں نے حکومت کو آگاہ کردیا۔