LIVE

فیصل آباد میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ریل بازار سے قدیمی نوادرات برآمد

ام فروا
April 28, 2024
 

دھاتوں سے بنے نوادرات میں رائفلز، ڈھال، تلواریں اور ہیلمٹ شامل ہیں: صوبائی وزیر تعلیم— فوٹو:صوبائی وزیر تعلیم

فیصل آباد میں گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ریل بازار سے قدیمی نوادرات برآمد ہوئے۔

صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اسکول گوردوارے میں واقع ہے اور  1939 میں لائل پور  میں اس اسکول کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

انہوں نے بتایاکہ اسکول کا نام خالصہ گرلزمڈل اسکول لائل پور گوردوارہ تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ دھاتوں سے بنے نوادرات میں رائفلز، ڈھال، تلواریں اور ہیلمٹ شامل ہیں، اسکول کے تہہ خانے سے ملے نوادرات محکمہ آرکیالوجی کے حوالے کیے جائیں گے۔

راناسکندرحیات نے مزید کہا کہ جس تاریخی عمارت میں اسکول واقع ہے اس کا بھی خیال رکھا جائے گا۔