LIVE

قلات کے زخمی مقامی کرکٹرز کو طبی امدادکیلئےکوئٹہ منتقل کردیا گیا

شہاب عمر
April 28, 2024
 

فوٹو: سوشل میڈیا

قلات کے زخمی مقامی کرکٹرز کو  طبی امدادکی فراہمی کے لیےکوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

 گزشتہ روز قلات میں  کرکٹ گراؤنڈ کی دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے 4 مقامی کرکٹرز کو کوئٹہ کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ٹراما سینٹرمیں منتقل زخمی کھلاڑیوں میں سےایک کو طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا جب کہ تین زیرعلاج ہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیرداخلہ میر ضیااللہ لانگو  نے ٹراما سینٹر میں زیر علاج کھلاڑیوں کی عیادت کی۔

انہوں نے اس موقع پر زخمی کھلاڑیوں کےاہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور حادثے پر افسوس کا اظہارکیا۔