LIVE

سرگودھا یونیورسٹی میں فٹبال میچ کے دوران لڑائی، 10 کھلاڑی زخمی

ملک اصغر
April 28, 2024
 

کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو ڈندوں،لاتوں اور گھونسوں سے مارا جس کے نتیجے میں مردان اور سرگودھا کی ٹیموں کے کھلاڑی زخمی ہوگئے— فوٹو:فائل

یونیورسٹی آف سرگودھا میں فٹبال میچ کے دوران لڑائی میں 10 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

پولیس نے بتایاکہ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو ڈندوں،لاتوں اور گھونسوں سے مارا جس کے نتیجے میں  مردان اور سرگودھا کی ٹیموں کے 10 کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔