LIVE

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے گھر سے خفیہ کیمرے نکلنے کے معاملے پر اہم حقائق سامنے آگئے

ویب ڈیسک
April 29, 2024
 

فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے گھر سے خفیہ کیمرے نکلنے کے معاملے پر اہم حقائق سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کردیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کو 6 ججز کے خط سے ایک سال قبل ہی عدلیہ میں بیرونی مداخلت کا علم تھا مگر حکومت نے ججز کی شکایات کو نظرانداز کردیا تھا۔

پروگرام نیا پاکستان میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خفیہ کیمروں سے متعلق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان کو اسی وقت آگاہ کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں حکومتی ارکان نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل برداشت قرار دیا مگر کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ججز نے خط میں جو دعوے کیے اور حکومتی ارکان کو جو بتایا وہ سب بیان حلفی کی صورت میں دینے کو بھی تیار ہیں۔