LIVE

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ آج پاکستان کو آخری قسط کی منظوری دیگا

حنیف خالد
April 29, 2024
 

 اجلاس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ معاہدے کی ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط پاکستان کو دی جائے گی/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج شام ہو گا۔

اس اجلاس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ معاہدے کی ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط پاکستان کو دی جائے گی جب کہ آئندہ ماہ کے وسط میں آئی ایم ایف کا مشن پاکستان کے ساتھ 7 سے 9 ارب ڈالر کے نئے امدادی پروگرام کیلئے مذاکرات کا آغاز کریگا۔

آئی ایم ایف کے قریبی ذرائع کے مطابق 3 سالہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تمام اہداف حکومت پاکستان نے حاصل کرلیے ہیں اس لیے آج 29 اپریل کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ آخری قسط کی منظوری دیگا جو ہفتہ رواں میں اسٹیٹ بینک کو مل جائیگی۔