LIVE

حکومت کو چینی برآمد کے حوالے سے جلدکوئی فیصلہ لینا چاہیے: ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن

ویب ڈیسک
April 29, 2024
 

انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں 700 سے 553 ڈالرفی ٹن تک گرچکی ہیں: ترجمان پنجاب زون/ فائل فوٹو

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  شوگر ملز کے پاس اس وقت 15 لاکھ ٹن اضافی چینی موجود ہے  لہٰذا حکومت کو چینی کی برآمد کے حوالے سے جلدکوئی فیصلہ لیناچاہیے ۔

ترجمان پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو اضافی چینی کی برآمدکےحوالے سے مؤثر اور مستقل پالیسی بنانی چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں 700 سے 553 ڈالرفی ٹن تک گرچکی ہیں جس سے ملک کے لیے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنےکےمواقع کم ہورہے ہیں۔

 ترجمان کے مطابق شوگر انڈسٹری بغیرکسی سبسڈی کے اضافی چینی برآمد کرسکتی ہے۔

ترجمان پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کا کہنا ہے کہ کسانوں کا اگلے سال بھی 20 فیصد زائد رقبے پرگناکاشت کرنےکارجحان ہے جس سےچینی بھی زیادہ بنےگی ۔