LIVE

نوشہرہ: والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی

ویب ڈیسک
April 29, 2024
 

نوشہرہ میں خیرآباد کے مقام پر بہن بھائی نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگائی: پولیس/ فائل فوٹو

نوشہرہ میں بہن بھائی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر دریا میں چھلانگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں خیرآباد کے مقام پر بہن بھائی نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگائی، خاتون کو ملاحوں نے زندہ بچا لیا جب کہ  اس کے بھائی کی تلاش جاری ہے۔

ڈی پی او کے مطا بق دونوں نے والدہ کی دوسری شادی اورگھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر چھلانگ لگائی۔