LIVE

سکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
April 29, 2024
 

 آپریشن 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا جس میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا: آئی ایس پی آر/ فائل فوٹو

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کے ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تلاش کرکے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ آپریشن 28 اور 29 اپریل کی درمیانی شب کیا گیا جس میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جب کہ ہلاک دہشتگرد دہشتگردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔