LIVE

برطانیہ: پناہ گزینوں کو حراست میں لینے کیلئے خصوصی آپریشن شروع کرنےکا منصوبہ

ویب ڈیسک
April 29, 2024
 

حکام کے طے کردہ منصوبے کے مطابق انہیں فوری طور پر حراستی مراکز میں منتقل کردیا جائے گا/ فوٹو سوشل میڈیا

لندن: برطانوی حکومت پناہ گزینوں کو حراست میں لینے کے لیے رواں ہفتے سے خصوصی آپریشن شروع کرے گی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع سے کچھ ہفتے پہلے ہی سیاسی پناہ گزینوں کی روانڈا  ملک بدری کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

برطانوی حکام کا منصوبہ ہے کہ امیگریشن سروس کے دفاتر آنے والے پناہ گزینوں کو وہی سے حراست میں لے لیا جائے۔

حکام کے طے کردہ منصوبے کے مطابق انہیں فوری طور پر حراستی مراکز میں منتقل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال موسم گرما میں پہلی پرواز روانڈا کے لیے روانہ ہوگی۔