LIVE

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کس منفرد طریقے سے کیا؟

فیضان لاکھانی
April 29, 2024
 

کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں__فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

ایڈم ملن ٹخنے کی سرجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں اور کائل جیمیسن کمر کی انجری کے ری ہیب کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان:

آئی سی سی کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے دو دن قبل این زیڈ سی نے انوکھے انداز میں کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2 ننھے بچے اسکواڈ کا اعلان کر رہے ہیں۔

ترجمان این زیڈ سی کے مطابق اینگس اور متلڈا نامی یہ دونوں بچے آکلینڈ کے مقامی کرکٹ کلب سے وابستہ ہیں، سوشل میڈیا پر جیسے ہی ان ننھے بچوں کی ویڈیو وائرل ہوئی تو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اس منفرد انداز کو مداحوں نے خوب سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کا اعلان کے لیے منفرد انداز اپنایا تھا۔

ورلڈ کپ 2023 کے لیے این زیڈ سی نے ویڈیو میں پیغام جاری کیا تھا جس میں کھلاڑیوں کی بیگمات اور بچے ان کے نام کا اعلان کرتے دکھائی دیئے تھے۔