LIVE

بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

ابوبکرصدیق
April 29, 2024
 

فوٹو: فائل

بنوں میں محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) اور پولیس کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

سینٹرل پولیس آفس( سی پی او) کے مطابق  سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی میں  انہتائی مطلوب دہشت گرد اسماعیل کو ہلاک کر دیا گیا۔

سی پی او نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی،  وہ پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

سی پی او کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھتا خوری کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔