LIVE

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج

دانیال عزیز
April 29, 2024
 

فوٹو: فائل

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اثاثوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نےسید سکندر حیات شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سےدرخواست دائرکردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام اثاثے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے، ریٹرننگ آفیسر نے باریک بینی سےکاغذات کی جانچ پڑتال کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن ہوئے، علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ بن چکے، اب الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں، کوئی متاثر ہو تو وہ الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں سے متعلق وزیراعلیٰ کو کل طلب کیا ہے۔