LIVE

شہریوں سے درخواست ہے پتھارے داروں سے خریداری نہ کریں: میئر کراچی

ویب ڈیسک
April 29, 2024
 

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر تجاوزات کا سبب بننے  والے پتھاروں  اور  ٹھیلوں سے سامان نہ خریدیں۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری پتھاروں سے سامان نہیں خریدیں گے تو یہ تجاوزات خود ہی ختم ہو جائیں گی۔ 

مئیرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں ضلع جنوبی کے سرکاری اسکول میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سےاپیل کی کہ وہ تجاوزات ختم کرانے میں مدد کریں، ٹھیلوں اور پتھاروں سے سامان نہ خریدیں، میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چکرا گوٹھ پر دو ہائیڈرنٹس قائم ہیں ان کے خلاف وقتاً فوقتاً کارروائی ہوتی رہتی ہے، کوئی ادارہ پانی چوری میں ملوث نہیں ہے۔ 

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی ناکارہ بسیں دوبارہ سڑکوں پر لانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انہیں سی این جی سے ڈیزل پر منتقل کررہے ہیں۔